18 نومبر، 2016، 9:39 AM

موزمبیق میں تیل ٹرک میں ہونے والے دھماکے سے کم سے کم 73 افراد ہلاک

موزمبیق میں تیل ٹرک میں ہونے والے دھماکے سے کم سے کم 73 افراد ہلاک

افریقی ملک موزمبیق میں تیل سے بھرے ایک ٹرک میں ہونے والے دھماکے سے کم سے کم 73 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ دھماکے کے نتیجے میں100 سے زائد زخمی بھی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افریقی ملک موزمبیق میں تیل سے بھرے ایک ٹرک میں ہونے والے دھماکے سے کم سے کم 73 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ دھماکے کے نتیجے میں100 سے زائد زخمی بھی ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق زخمی ہونے والوں میں متعدد افراد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب لوگ ملاوی کی سرحد کے قریب گرے ہوئے ٹرک سے تیل نکالنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اس دوران دھماکہ ہو گیا۔موزمبیق کی وزارتِ اطلاعات کے ڈائریکٹر نے اس واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا ممکن ہے کہ شہریوں نے گھات لگا کر تیل سے بھرک ٹرک پر حملہ کیا ہو۔حکومتی وزرا امدادی کام اور انکوائری کی نگرانی کے لیے جمعہ کو جائے حادثہ کا دورہ کریں گے۔

News ID 1868388

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha